پاک فوج کے خلاف کسی طرح کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی؛ سردار شاہد جاوید ڈوگر

19

بورے والا،03 جون (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئرز سردار شاہد جاوید ڈوگر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف کسی طرح کی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کی جائے گی، 9 مئی کو جناح ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرکے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں مسلم لیگ ن ، مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ ایم بلاک سے شروع ہو کر پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی سے مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے رہنما چوہدری نذیر مسیح رندھاوا ، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے ،حافظ محمد ابو سفیان صدر مرکزی علماء کونسل پنجاب نے  بھی خطاب کیا اور کہا کہ پاک فوج کے  خلاف کوئی بھی شرپسندی ہر گز برداشت نہیں کریں گے، کور کمانڈر ہاؤس جناح ہاؤس،جی ایچ کیو اور دیگر قومی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے چیلے چانٹوں کا ملک دشمن ایجنڈا کھل کر پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔

 انہوں نے کہاکہ  اس وقت ہمیں مل کر ملک میں امن اور  سلامتی کے لئے ملکی دفاعی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر شرپسندی کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے پولیس اور پاک فوج کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کرنے والوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔