جلالپورپیروالا؛ زائد المیعاد زرعی ادویات برآمد ہونے پر دوکانیں سیل

67

جلال پورپیروالہ،03 جون (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر جلال پور مرزا راحیل بیگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع سید ازور رضا گیلانی نے پیسٹی سائیڈ کی دکانوں پر چھاپے مارے اور  دکانوں پر موجود زرعی ادویات کی مدت میعاد چیک کی،  مختلف دکانوں سے ادویات کے نمونے حاصل کر کے انہیں سیل کروانے کے بعد لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ اور زراعت آفیسر سید ازور رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ غیر میعاری اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت قانوناً منع ہے، قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔