ملتان،05 جو ن ( اےپی پی): اایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا دورہ کیا۔ محمد طارق چوہان نے پولیس رینگ کالج ملتان میں منعقدہ سپورٹس گالا کے فائنل میچز میں شرکت کی۔ سپورٹس گالا کے شرکا میں انعامات تقسیم کئے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹرینگ پنجاب نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں منعقد ہونے والے سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس ، والی بال اور کیرم بورڈ کے فائنل میچز دیکھے۔ اول اور رنر اپ ٹیموں کو انعامات دیئے اور ان کی کار کردگی کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کھیل اور تفریح ایک ایسا طریقہ ہے جس سے نظم و ضبط بر قرار رکھنے کا درس ملتا ہے اور اس سے احترام قانون بھی سیکھا جاتا ہے۔ کھیل انسان میں قوت برداشت ، ضبط نفس، اتفاق اور اطاعت کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ورزشی تفریح انسان کی کسالت دور کر کے اسے پھر سے تازہ دم کر دیتی ہے اور جس ورزش میں انسان فطری طور پر زیادہ دلچسپی لیتا ہے وہ کھیل ہے۔محکمہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان کی تربیت اور شخصیت سازی کے لئے کھیل بھی بہت ضروری ہیں۔ موبائل اور کمپیوٹر تک مقید نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان تک لانے کے لئے ایسی کاوشیں ضروری ہیں جو انہیں چیلنجز قبول کرنے اور دنیا میں پاکستان پولیس کا جھنڈا بلند کرنے کی طرف راغب کریں۔ کھیلوں کی ترویج کے لئے محکمہ پولیس کے تربیتی ادارے کے زیر تربیت افسران کو کھیلوں کے میدان تک رسائی دینے کی حکمت عملی ایک احسن قدم ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب نے زیر تربیت ریکروٹ کا نسٹیبلان کی طرف سے تیار کئے گئے آرٹ کے فن پاروں کی نمائش اور تقریری مقابلہ میں شرکت کی اور شرکاءکی حوصلہ افزائی کی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں تعینات ترقی یاب ہونے والے افسران کو رینک لگائے۔ اور انہیں ترقی یاب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ رینک میں ترقی یاب ہونے سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔











