گوجر خان، پیمرا بحثیت ریگولیٹر ڈیجٹلایزشن کی طرف جا رہا ہے ، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ

17

گوجر خان، 5 جون( اے پی پی): چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پیمرا بحثیت ریگولیٹر ڈیجٹلایزشن کی طرف جا رہا ہے ہم نئے ٹی وی لائسنس جاری کر رہےہیں ۔ پاکستان میں ڈی ڈی ایچ او لانے کی سب سے بڑی خواہش ہے  ۔ امید ہے تین چار ماہ میں یہ سہولت آ جائے گی جس سے تین چار سو چینل آجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پوٹھوہار پریس کلب میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محمد طاہر چیئرمین پوٹھوہار پریس کلب شہزادہ احمد قریشی  و دیگر ممبران صحافی موجود تھے ۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ بہت جلد  صحافیوں کے لیے پیمرا کوڈ آف کنڈیکٹ سے مزید آگاہی کے لئے تربیتی ورکشاپس کا مقامی سطح پر اہتمام کریں گے۔