۔9 مئی پاکستان کی تاریخ کا بڑا مشکل دن تھا، سرکاری ہوں یا دفاعی تنصیبات نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں۔ سردار یار محمد رند

12

کوئٹہ۔5جون (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا بڑا مشکل دن تھا ہم نے کبھی جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا، سرکاری ہوں یا دفاعی تنصیبات نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہوں،نومئی کا واقعہ منظم سازش کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی رہایش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں میرے سیاسی مخالفین کو 7 کروڑ 75 لاکھ روپے اسپیشل گرانٹ جاری کی ہیں، 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے انہیں محکمہ توانائی کے لیے معاون خصوصی بنایا لیکن خان صاحب تمام فیصلوں میں مجھے نظر انداز کرتے رہے اس بات پر میں نے اپنا استعفی انہیں بھیج دیا تھا رکن بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان نے براہ راست اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو خط لکھا کہ سردار یار محمد رند کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹادیا جائے ہم پی ٹی آئی کے خاموش ممبر ہیں الیکشن کے حوالے سے رفقا کے ساتھ مشاورت کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ دو ماہ قبل ان کے بیٹے پر ریموٹ کنٹرول بم سے قاتلانہ حملہ ہوا جس میں ایک محافظ ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوئےصورتحال تو یہ ہے کہ ملزمان کچھی اور کوئٹہ میں مسلح گارڈز کے ہمراہ دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے گزشتہ سال اپوزیشن کو 1 ارب 86 کروڑ روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کے سیاسی مخالفین جب بھی اقتدار میں آتے ہیں انہیں نوازا جاتا ہے۔ آنے والے صوبائی بجٹ میں بھی مخالفین کو نوازا جائے گا اوروہ اپنے حلقے میں نئی اسکیموں سے محروم رہیں گے یہ کہاں کا انصاف ہے حکومت نے حالیہ دنوں میں میرے سیاسی مخالفین کو 7 کروڑ 75 لاکھ روپے اسپیشل گرانٹ جاری کی ہیں۔