جلال پور ، شازیہ عباس کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان، سانحہ9 مئی کی مزمت کر دی

26

جلال پورپیروالہ 05 جون( اےپی پی): جلال پور کے صوبائی حلقہ 222 سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام عباس کھاکھی مرحوم کی اہلیہ اور ان کی سیاسی جانشین صوبائی حلقہ 222 جلال پور سے پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کردیا ۔ شازیہ عباس کھاکھی اس وقت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی بارے اپنا ویڈیو پیغام سعودی عرب سے ہی جاری کیا۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو ملک میں جو کچھ ہوا اس پر بہت افسوس رنج وغم میں مبتلا ہوں دفاعی تنصیبات ملکی اثاثوں اور یادگار شہداء کو نقصان پہنچانا کسی بھی مہذب معاشرے کو زیب نہیں دیتا انہوں نے9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ہمارا فخر ہے ملک دشمن کاروائیوں کے پیش نظر تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں اور افواجِ پاکستان کی ملک کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اللہ پاک سے دعا گو ہوں کہ پاک فوج مزید مضبوط ہو اور ملک ترقی کرے، انہوں نے کہا کہ گیلانی خاندان سے ہمارا بہت قریبی اور ایک اچھا تعلق ہے، عمرہ ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آنے پر اپنے حلقہ کے ووٹرز سے مشاورت کے بعد آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گی ۔