خیرپور۔06جون(اے پی پی): سندھ حکو مت نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے فیلڈ میں کام آنے والے سامان دینے کی تقریب کا انعقاد کوثر زچہ وبچہ ہسپتال میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خاص یو ایس ایڈ کے پاکستان میں سفیر ڈونلڈ بوم یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مس آئیسوڈیل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچھوں نے شرکت کی، تقریب میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فیلڈ میں استعمال ہونے والا سامان دیا گیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر یو ایس ایڈ مس آئیسوڈیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے گزشتہ سال ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے بعد عورتیں اور بچے غزائی قلت کا شکار ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں 6 مہینے سے 3 سال تک کے زیادہ تر بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن کی صحت یابی کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا یہ ہمارا پہلا قدم ہے اس کے علاوہ بھی ہم علاقے میں بحالی کے مدد کرتے رہنگے۔











