بجٹ 2023-24 میں مواصلات ڈویژن کے پی ایس ڈی میں 3جاری اور3 نئے منصوبوں کیلئے 360.390ملین روپے مختص

17

اسلام آباد، 09 جون ( اےپی پی):بجٹ 2023-24 میں مواصلات ڈویژن کے پی ایس ڈی میں  3جاری اور3  نئے منصوبوں کیلئے   360.390ملین روپے مختص۔ آئندہ مالی سال 24 ۔ 2023 کے سالانہ بجٹ میں مواصلات ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 360.390ملین روپے مختص ۔ پی ایس ڈی پی میں 3جاری اور3  نئےمنصوبے شامل ہیں۔مواصلات ڈویژن کے 3جاری منصوبوں کیلئے 184.290ملین روپے مختص۔ نئے منصوبوں میں کنسٹرکشن ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں 200 طلبا  کیلئے ہاسٹل کی تعمیر شامل۔ نئے منصوبوں میں  رحیم یار خان انٹر چینج ایم – 5 پر ایس ایس ٹی آفس اور دیگر سہولیات کی تعمیر شامل۔  نئے منصوبوں میں شیر شاہ انٹر چینج ایم – 5 سیکٹر 1پر سہولیات کی تعمیر کے مصوبے شامل ۔ 3نئے منصوبوں کیلئے 178.100ملین روپے مختص کئے گئے ۔ ئے منصوبوں میں شیخوپورہ انٹر چینج کی تعمیر کیلئے 106کنال 15مرلے زمین کی خریداری شامل ۔ نئے منصوبوں ٹانک پوسٹ ماسٹر کی رہائش گاہ اورجی پی او کی تعمیر شامل ۔

ئے منصوبوں میں ای۔ 35 مانسہرہ کیلئے ایس ایس پی آفس کی تعمیرکے منصوبے شامل۔