۔2 کروڑ90 لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیو ٹی ٹیکس پیڈ لوکل برانڈز کے سگریٹس کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا

44

 

گوجرانوالہ، 11 جون ( اےپی پی): فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورکس کی بڑی کا روائی، دو کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے نان ڈیو ٹی ٹیکس پیڈ لوکل برانڈز کے سگریٹس کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا

 چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کرامت چوہدری کی ہدایت پرایڈیشنل کمشنر ہیڈ کوارٹر ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورکس نے مختلف چھاپہ مار کا روائیوں کے دوران لوکل برانڈز کے فروخت کئے جا نیوالے دو کروڑ نوے لا کھ روپے مالیت کے نان ڈیوٹی ٹیکس پیڈ سگریٹس ضبط کئے تھے ان لوکل برانڈ سگریٹ کمپنیوں کے ذمہ ایک کروڑ نو ے لاکھ روپے ڈیوٹی ٹیکسز واجب الاادا تھے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورکس نے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کے رول 30 کے تحت ضا بطے کی کا روائی مکمل کر نے کے بعد چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کرامت چوہدری ،ایڈیشنل کمشنر ہیڈ کواٹر تحسین صادق تارڑ کی نگرانی زونل کمشنرزمحمد عابد،عاصم حلیم ،ایڈیشنل کمشنرز ضیاالحق ڈوگر، ناہید لاکھواور فائزہ بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ اختر محمودکی موجودگی میں دو کروڑ نوے لاکھ روپے مالیت کے بحق سرکارضبط کئے گئے811 کارٹن سگریٹس کوآر ٹی او گوجرانوالہ کے احاطہ میں آگ لگا کر تلف کیا چیف کمشنران لینڈ رپونیو کرامت چوہدری  نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ گیا ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورکس نے مختلف چھا پہ مار کا روائیوں کے دوران 14 سو سے زائد کارٹن لوکل برانڈ کے سگریٹس کو قبضہ میں لیا گیاتھا جن میں سے 8 سو گیارہ کارٹن قانونی کا روائی مکمل کر نے کے بعدآگ لگا کر تلف کئے گئے ہیں ان کمپنیوں نے فیڈرل ایکسائز اور سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا جو تقریبا ایک کروڑ نوے لاکھ بنتے ہیں  چیف کمشنر کرامت چوہدری نے اس موقع پر آر آئی این ا سکواڈ گوجرانوالہ کی کا کردگی کو سراہتے ہو ئے رانا ندیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ طارق جاوید اور جاوید اقبال سینئر آڈیٹر اور ان کی ٹیم کو بہتر کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دیتے ہو ئے کہا کہ آئندہ بھی ریجنل ٹیکس آفس کے ایریا میں کسی کو غیر قانونی سگریٹ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جا ئیگی۔