ملتان، 12 جون ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے انوسٹیگیشن برانچ کے نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ جلیل عمران غلزئی ، ایس پی لیگل شعبان محمود ، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم ، پرسنل سٹاف آ فیسر محمد یوسف بھٹی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدالرحیم ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔ نئے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل ریجنل پولیس آ فس کی جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ ملک وقوم اور ملتان ریجن کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ نئے بلاک کی تعمیر سے سٹاف کو بہترین ماحول میسر ہو گا۔ اور عوام الناس کی سہولت کے لیے ویٹنگ روم بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دفتر کی بہتری کے ملازمان اپنی تجاویز پیش کریں ۔ آ پ کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ اس کے علاؤہ کسی بھی جوان کا کوئی ذاتی مسئلہ ہو تو میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ۔ ان کا جائز مسئلہ حل کیا جائے گا ۔ آ خر میں انہوں نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔











