ملتان، 13 جون ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کمشنر ملتان انجینئر محمد عامر خٹک کے ہمراہ آ ر پی او آ فس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ملتان ، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کے دفاتر اور تھانہ جات میں بھی پودا لگانے کی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اقدامات کا آ غا ز کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچاؤ کے لیے درخت کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ کمشنر ملتان انجینئر محمد عامر خٹک کا کہنا تھا کہ ماحول کی بہتری کے لیے درخت لازمی جزو ہے ۔ درخت لگانے کے بعد اس کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے ۔











