گوجرانوالہ:پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،سیوریج کے پانی سے تیارسبزیاں ہل چلا کرتلف کردیں

23

گوجرانوالہ، 14 جون (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھیالی کے علاقہ میں 18کنال رقبہ پرکاشت سینکڑوں کلو تیار زہریلی سبزیاں (کریلے )ہل چلاکرتلف کردی ہیں جبکہ سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو اس موقع پرسخت وارننگ جاری کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کاکہناہے کہ صوبہ بھر میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت پر پابندی عائد ہے ایسا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ان کاکہنا تھا کہ زہریلے پانی سے اگی سبزیوں کا استعمال موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے،گندے پانی سے صرف غیر خوردنی سبزیاں کاشت کی جا سکتی ہیں۔