بدین؛صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو  کا مختلف ریلیف کیمپ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

13

بدین ،14جون (اے پی پی ): صوبائی وزیر سندھ جامعات بورڈ اور ماحولیات محمد اسماعیل راہو ، ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان اور ایم پی اے حاجی تاج محمد ملاح  نے سیرانی اور بھگڑا میمن سمیت مختلف ریلیف کیمپ کا دورہ کر کے کیمپز میں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور ملنے والی سہولیات کے متعلق معلومات حاصل کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محمد اسماعیل راہو نے اپنے ہاتھوں سے ریلیف کیمپز میں موجود لوگوں میں کھانا تقسیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی خاص ہدایات پر سندھ حکومت کی جانب سے کیمپز میں موجود لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمت کے لیے یہاں کے منتخب نمائندے دن رات آپ کے ساتھ رہیں گے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر کیمپ میں کھانے پینے کی اشیاء اور ان کے ساتھ پینے کا صاف پانی سمیت صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں ہر ایک کیمپ پر ڈاکٹر ،پیرا میڈیکل اسٹاف ادویات کے ساتھ موجود ہے اور کیمپز میں مچھر مار اسپرے فيوميگيشن بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ جنریٹر کی سہولت بھی موجود ہے مویشیوں کی ویکسینیشن بھی کی جا رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً ساحلی پٹی سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اب بھی جس گاؤں میں لوگوں کی موجودگی کا اطلاع ملتا ہے وہاں بھی فوری طور پر آرمی اور رینجرز کی مدد سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔