ڈیرہ غازی خان؛آر پی او سجاد حسن خان نے پولیس حراست سے ملزم فرار ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

51

ڈیرہ غاز ی خان،17 جون (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر)سجاد حسن خان نے پولیس حراست سے ملزم فرار ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوحسن افضل سے  فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

 آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو معاملے کی مکمل انکوائری کرنے اور کوتاہی کے مرتکب افسران و اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لانے اور تمام وسائل بروے کارلاکر فرار ملزم کی  گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنانے کے احکامات جاری کیئے۔ جس کے بعد  پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کے لیئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ضلعی سطح پر تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کےلیے ناکہ بندی کرادی گئی ہے۔ پولیس موبائلز ، ڈولفن فورس اور حیدر اسکواڈ ٹیموں کی موئثر گشت جاری ہے۔

 واضح رہے ہفتہ کے روزملزم ریاست علی ولد لیاقت علی کو  تھانہ گدائی پولیس نے مقدمہ نمبر 975/22 بخشی خانہ سے عدالت میں پیش کیا اور  پیشی کے بعد  ملزم عدالت کی سیڑھیوں سے اترتے ہوئے ہتھکڑی کھلوا کر فرار ہو گیا۔