جوہرآباد،18جون (اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام دارالعلوم غو ثیہ قمرالاسلام کیمپس اعوان ٹاؤ ن نمبر 2جو ہرآباد میں مختلف دینی مدارس کے طلباءکے درمیان کرکٹ میچ،مقابلہ حسن قرآت،نعت وتقا ریر کے مقابلے منعقد ہوئی۔سابق ایم این اے ملک شاکر بشیراعوان مہمان خصوصی تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب احمد صہیب نے پروگرام کی صدارت کی۔تقریب میں ضلع کے مختلف دینی مدارس کے مہتمم صاحبان،مختلف مسالک کے علماء اکرام اور طلباء و شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مقابلہ حسن قرأت میں 13بچوں نے حصہ لیا جس میں جامع رضویہ قمر الاسلام خوشاب کے طالب علم حا فظ محمد ابو بکر نے اول،جامع غوث الاعظم غلہ منڈی جوہرآباد کے طالب علم حا فظ محمد اکرم نے دوسری جبکہ مد رستہ النعیمیہ ترتیل القرآن خوشاب کے طالب علم حافظ ممتاز اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نعت خوانی کے مقابلوں میں کل 15طالب علموں نے حصہ لیا جس میں مدرسہ سید نا حسن جوہرآباد کے طالب علم محمد ذیشان حید ر نے پہلی پوزیشن،دارلعلوم محمدیہ غوثیہ شبیر کا لونی جوہرآباد کے طالب علم حافظ محمد عمار یاسر نے دوسری اور مدرستہ النعیمیہ ترتیل القرآن خوشاب کے طا لب علم محمد ممتاز اسامہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریری مقابلہ جات میں 10مختلف مدارس کے طلبا ء نے ختم نبوت ﷺ کے عنوان پر حصہ لیا۔جامع مسجد ریاض الجنہ 12چک جوہرآباد کے طالب علم سید ثمر شا ہ نے اول،دارلعلوم محمد یہ غوثیہ قمر الاسلام کیمپس جوہرآباد کے طالب علم محمد کاشف سلطان اور جامع علوم الشریعہ کے طالب علم عامر سلطان نے دوسری پوزیشن جبکہ مدرسہ سیدنا حسن جوہرآباد کے طالب علم محمدسیف اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مختلف مدارس کے طالب علموں پر مشتمل دوٹیموں الاحسان کرکٹ ٹیم اور الکرم کرکٹ ٹیم کے درمیان کرکٹ کا دلچسپ اور شاندار مقابلہ ہوا۔جسمیں الاحسان کرکٹ ٹیم جوہرا ٓباد فاتح قرار پائی ۔
تقریب کے اختتام پر سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اور سیاسی وسماجی راہنما حق نواز جوئیہ نے انعاما ت تقسیم کئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نے دینی مدارس کے طالب علموں کے درمیان ہم نصابی سرگرمیوں کی ترویج کیلئے حکومتی اقدامات کے متعلق تفصیل سے آگاہی دی اور کہا کہ یہ ابھی اس کام کا آغاز ہے۔اب مدارس کے طالب علموں کوبھی اپنی صلا حتیں اجاگر کرنے کا مو قع ملے گا اور یہی طالب علم ضلعی،ڈویژن،صوبائی اورپھر ملکی سطح پر مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے ضلع کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے مہتمم مدرسہ مولانا ریئس احمد صدیقی کے تقریب کے انعقاد کے بہترین انتظامات کو سراہا۔
تقریب کے دوران سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور سماجی وسیاسی شخصیت حق نواز جوئیہ نے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔