شیخوپورہ، 18 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں یہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا ایجنٹ ہے اسی لئے وہ اس کے پیچھے چیخ رہے ہیں یہ انکے ایجنڈے کو پورا کرنے آیا جس میں ناکام رہا ۔
محلہ منج روڈ نور پورہ داوکی میں سوئی گیس فراہمی افتتاح کے موقع پر انکا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت جس مقصد کیلئے آئی اس میں پچھتر فیصد کامیاب ہوچکی تھی، پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اس نے ستر سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے چالیس ہزار ارب روپے قرض لیکر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اداروں کو تباہ کیا ایک بھی منصوبہ نہ لگایاقوم حساب مانگتی ہے تو کہا جاتا ہے پتا نہیں ۔
انہوں نے کہا عمران خان ،اسکی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت اسکی کابینہ نے چھوٹی چھوٹی چوری بھی نہ چھوڑی، پاکستان کو تاریخی سیاسی معاشی جغرافیائی اور سفارتی نقصان پہنچایا ،معاہدہ تھا کہ سی پیک معاہدہ کسی کو دکھایا نہیں جائے گا اس نے تو سی پیک کے دستاویزات امریکہ کو دے دئے، اب قوم اسے معاف کرے گی نہ تاریخ معاف کرے گی ۔
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خوشحالی کی منازل طے کررہا تھا بجلی کے کارخانے لگائےسی پیک موٹرویز بنائے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آئے اسٹاک مارکیٹ دنیا کی نمبر ون اسٹاک مارکیٹ بنی جو دشمن کو نہ بھائی اور ایجنڈے کے تحت عمران خان کو مصلت کرکے ترقی خوشحالی کا پہیہ روک دیا گیا۔