سکھر،19جون(اے پی پی):پاکستان ریلویز کے ڈی ایس سکھر ڈویژن محمودالرحمان لاکھو نے پیر کو سکھر سے حبیب کوٹ اور حبیب کوٹ سے دادو سیکشن کا خصوصی دورہ کیا اور تمام اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔
اسٹیشنوں کا خصوصی دورہ حبیب کوٹ اسٹیشن سے شروع کیا گیا جس میں حبیب کوٹ،رُک اسٹیشن، مدیجی، شاہ نوازبھٹو، لاڑکانہ، باقرانی، موئنجوداڑو، باڈھ،راھن، بالی شاہ، رحمانی نگر،پُھلجی، پیارو گوٹھ، دادو اسٹیشن تک کا بغور تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ہر اسٹیشن پر عوام کی جانب سے ڈی ایس ریلوے پُرجوش استقبال کیا گیا۔ پھول نچھاور کیے اور زندہ باد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر عوام کا کہنا تھا کہ بند ٹرینوں کو بحال کیا جائے ۔ ڈی ایس ریلوے محمودالرحمان لاکھو نے مکمل یقینی کروائی کہ بند ٹرینوں کو جلد بحال کیا جائے گا۔
تفصیلی دورے کا مقصد اسٹیشنز اور ٹریک کی مینٹیننس سمیت تمام اسٹیشنز کا مکمل جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ریلوے ٹریک کا جائزہ لیا گیا جبکہ ریلوے ٹریک پر قائم مختلف پھاٹک ریلوے کراسنگ کا جائزہ لیا اور ضروری مرمت کی ہدایت جاری کیں۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز محمود الرحمن لاکھو نے اسٹیشن کی چھتوں کی مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چھتوں کو جلد مرمت کیا جائے،جبکہ اسٹیشن پر پلیٹ فارم کی مرمت سمیت اسٹیشن پر قائم اوور ہیڈ برج کی مرمت فوری کرنے کے ہدایات جاری کیں۔
ڈی ایس پاکستان ریلویز محمود الرحمن لاکھو نے متعلقہ افسران کو اپنے اسٹیشن پر نیم کے درخت لگانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات کیں۔
اس موقع پر اسٹاف اور عملے کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ کئی شکایات اور مسائل کو بروقت حل کیا گیا جبکہ دیگر کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس موقع پر عملے کام محنت و لگن سے کام کرنے ہدایت جاری کی کیں اور عملے کی بہتر کارگردگی کو خوب سراہا جبکہ بہتر کارگردگی پر ملازمین میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
دورے میں ڈی سی او محسن علی سیال، ڈی این ٹو جہانزیب، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سعید احمد بھیو ،ڈویژنل مکینیکل انجنیئر تیمور اصغر ، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مقصود گل ،ڈویژنل الیکٹریکل انجنیئر سہیل الیاس سمیت آفیشل اور انسپیکٹر و دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔











