سینئر نیشنل منیجمنٹ کورس کے شرکاء کا ریجنل پولیس آ فس ملتان کا دورہ

24

ملتان، 20 جون (اے پی پی ): سینئر نیشنل منیجمنٹ کورس کے شرکاء  نے ریجنل پولیس آ فس  ملتان کا دورہ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر ، اے ڈی آ ئی جی ودیگر افسران نے وفد کا استقبال کیا ۔

 بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے وفد  کو ملتان ریجن وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ ان کو بتایا گیا کہ ملتان ریجن میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے لئے گئے انیشیٹو تقریباً مکمل ہوچکے ہیں۔ جن میں تحفظ مرکز  کا قیام ،  جہاں اب تک 844  لوگوں کو مدد فراہم کی گئی ہے۔

کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری  نے کہا کہ ریجن پولیس کو تیزی سے  جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس ملازمین کے معزور اور بیمار  بچوں کے لیے کیے گئے اقدامات،  پولیس ملازمین کی میڈیکل سکریننگ ودیگر پروجیکٹس کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

  انہوں نے وفد کو بتایا کہ ریجن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں اور ملتان ریجن پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جارہاہے۔ انہوں نے ملتان ریجن کی کاکردگی بارے وفد کو  تفصیل سے بریف کیا  کہ جرائم برخلاف مال کے مقدمات  میں جو ریکوری ہوتی ہو وہ ان کے مالکان کے حوالے بھی کی جاتی ہے۔

 شرکاء نے آ ر پی او سے مختلف سوالات بھی کئے جن کے تسلی بخش جواب دئے گئے۔ آ خر میں وفد کی ڈائرکٹنگ سٹاف ڈاکٹر نائلہ جبین  نے آ ر پی کووفد کی جانب یادگاری شیلڈ پیش کی   جبکہ ریجنل پولیس آفیسر نے بھی ملتان ریجن پولیس کی جانب بھی یادگاری شیلڈ پیش کی ۔