نوشہرہ ورکاں؛ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد

36

نوشہرہ ورکاں، 20 جون(اے پی پی): شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب پاکستان  پیپلز پارٹی آفس میں   منعقد ہوئی ،جس  کا اہتمام تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور پی پی 55میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار  رانا شبیر حیدر مبارک نے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما محمد افضل سوجانپوری اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

 تقریب سے  خطاب میں  پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر رانا شبیر حیدر مبارک  نے کہا  کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے جو جمہوریت کی خاطر عملی  طور پر قربانیوں سے پروان چڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، انکی بیٹی سابق وزیر اعظم  شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا نام رہتی دنیا تک سیاست کے افق اور  تاریخ میں زندہ رہے گا ۔