ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے؛ ائیر مارشل وقاص احمد سلہری

11

اسلام آباد،21 جون (اے پی پی ): ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا ہے کہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر فضائی قوت انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں  نے پاکستان نیوی وار کالج میں خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ ائیر مارشل نے کہا کہ پاک فضائیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سامان حرب کے حصول پر خصوصی توجہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم آپریشنز کو مزید بہتر بنانے کے لیے پاک بحریہ اور فضائیہ کے مابین ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول وار کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔