نگران صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، محکمے کے مختلف امور کا جائزہ بجٹ اہداف پورے کرنے کی ہدایت

8

لاہور، 21  جون ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، محکمے کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کی بجٹ اہداف پورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چار ماہ کے بجٹ میں دیے گئے اہداف کا ہر ماہ جائزہ لیں گے، وزیراعلی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، دس ہزار بلدیاتی رضاکار بھی شہری خدمات کی فراہمی میں کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے عیدالاضحیٰ پر الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا پلان تیار کریں، عیدالاضحیٰ کے ایام میں صفائی کے انتظامات میں کوتاہی قطعی قبول نہیں،شہری بھی الائشوں کو مقررہ سپاٹس پر پھینکیں، عملہ صفائی سے تعاون کریں۔ نگران وزیر بلدیات نے عید پر لاری اڈوں میں مسافروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ہر بس سٹینڈ پر مسافروں کیلئے ٹھنڈے پانی اور سائے کا لازمی انتظام کیا جائے۔