چنیوٹ،24 جون (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے گمشدہ موبائل ٹریس کر کے شہریوں کے حوالے کر دئیے ہیں ۔
اس سلسلہ میں ڈی پی او دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گمشدہ موبائل فون واپس دلوانے پر شہریوں نے ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔شہریوں نے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں۔
ڈی پی او وسیم ریاض خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون گم ہونے کی صورت میں شہری متعلقہ تھانہ میں فرنٹ ڈیسک پر رپورٹ ضرور درج کروائیں،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کے گمشدہ،مسروقہ موبائل ٹریس کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح،پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔











