ملتان؛ غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن، 6 افراد گرفتار

10

ملتان، 26 جون (اے پی پی ): کمشنر  عامر خٹک کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کی سربراہی میں کارپوریشن عملہ نے کارروائی کی اور  6 افراد کو  گرفتار  کر لیا، جن کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ استغاثہ بھی متعلقہ تھانوں میں جمع کروادی گئی ہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر   سیمل مشتاق نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے باوجود باز نا آنے والے افراد کے جانور ضبط کر لئے جائیں گے۔  انہوں نے کہا کہ شہر میں مسلسل سرویلنس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں اور شہر یا مضافات میں کو ئی غیر قانونی سیل پوائنٹ برداشت نہیں کیا جائے گا۔