میرپورخاص؛ اسلحے کے زور پر پیسے چھیننے والے جرائم میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار

19

میرپورخاص، 26 جون  (اے پی پی):  شہر  میں گزشتہ دنوں بینک سے پیسے نکال کر جانے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر پیسے چھیننے والے جرائم میں ملوث گروہ کے ارکان کو  گرفتار کر لیا گیا ہے  ، ملزمان بین الضلاعی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔  ملزمان نے میرپورخاص میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  گزشتہ دنوں  میں میرپورخاص میں ہونے والے  جرائم  کے واقعات کے تناظر میں انکی  ہدایات  پر  انچارج  سی  آئی  اے  عنایت  علی  زرداری کی سربراہی  میں  انچارج   ڈی  آئی  سی  غلام  حسین  سدھایو کی  تکنیکی  معاونت  سے   میرپورخاص  پولیس ٹیم  میں  شامل  آفیسر ، ڈی  آئی  بی  انچارج  دانش احمد، ایس ایچ او ٹاون، ایس ایچ او سیٹلایٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او غریب آباد ایس ایچ او محمودآباد نے  جرائم  پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے  ہوئے بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار کر لئے ہیں ، ملزمان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں  شکیل ولد امتیاز شیخ، ارسلان ولد ادریس عباسی، کامران ولد عیدو مری، عبدالشکور ولد عبدالرحمن راجڑ شامل ہیں، ملزمان کا 8 لوگوں کا گروپ ہے جس کے دو ملزمان حیدرآباد پولیس نے بھی گرفتار کیے ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش میرپورخاص میں ہونے والی مندرجہ زیل ڈکیتیوں کا انکشاف کیا ہے۔