اوکاڑہ،28جون(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے عید الاضحی کے موقع پر اوکاڑہ کے تمام شہریوں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے عیدمبارک کہتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پہ آپ لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار ایک سو پچاس 1150 پولیس افسران اور اہلکار منڈیوں میں، بازاروں میں، عیدگاہوں اور دیگر جگہوں پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر تمام محکموں کے ملازمین 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لیے مامور ہو نگے۔
انہوں نے درخواست کی کہ عید کے موقع پر کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جو کسی کی جان مال اور عزت کے لیے ٹھیک نہ ہو جیسے ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی وغیرہ۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ عید کےموقع پہ اپنی گھر والوں کو محفوظ بنانے کے لئے غیر محفوظ کشتی رانی اور ایسے پارکس اور جھولوں پر جانے سے اجتناب کریں جہاں پر سیکیورٹی کے مکمل انتظامات موجود نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر عید کی خوشیاں منائیں اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنے شہر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنائیں۔











