مری؛عید تعطیلات میں ریسکیو 1122 کے اہلکار ایمرجنسی کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف

15

مری،28جون(اے پی پی):عید تعطیلات میں ریسکیو 1122 مری کے اہلکار تشکیل دیئے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، مختلف مقامات پر بروقت رسپانس کو مدنظر رکھتے ہوے تمام ایمرجنسی وہیکلز سٹریٹیجک لوکیشن پہ تعینات ہیں،شہری ایمرجنسی میں فوری 1122 ڈائل کریں۔

 مری میں 15 ایمبولینسز، 7 فائر وہیکلز، 2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیکس اور سٹاف ہائی الرٹ رہے گا،ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز جن میں مسیاڑی چوک ایکسپریس وے، لوئرٹوپہ، جھیکاگلی، کلڈنہ چوک، جی پی او چوک،کشمیر پوائنٹ، چھتر جی ٹی روڈ،مال روڈ مری، کالی مٹی اور سیاحتی مقام نیو مری کے مقام پر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہیں ہیں۔