لاہور، 28جون (اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔
گورنر پنجاپ نے رجب طیب اردوان کو ترکیہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ترکیہ کے سفیر نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے پاکستان کی جانب سے مدد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
گورنر پنجاپ نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے ہمیشہ انٹرنیشنل فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی سائنسی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ترکش سفیر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں طلبا اور اساتذہ کے ایکسچیج پروگرام کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکش کمپنیاں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، پاکستان میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔
مہمت پاچاجی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زراعت، ٹیکنالوجی اور ٹورازم کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔











