گوجرانوالہ میں عید الاضحیٰ عقیدت و احترام اور انتہائی جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے

12

گوجرانوالہ،29جون(اے پی پی): ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی عید الاضحیٰ عقیدت و احترام اور انتہائی جذبہ کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

شہر بھر میں عید گاہوں، پارکوں، گراؤنڈز اور مساجد میں سینکڑوں اجتماعات منعقد ہوئے۔ امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے  سیکورٹی انتظامات پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند نوجوانوں نے اپنے فرائض سر انجام دئیے۔

 اس موقع پر علماء کرام نے سنتِ ابراہیمی کے موضوع پر روشنی ڈالی اور آپس میں حقوق العباد، پیار محبت و باہمی یگانگت کو فروغ دینے پر زور دیا اور قربانی کے طریقہ کار کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا تاکہ قربانی سے  ملنے  والے ثواب سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

نماز کے بعد اجتماعی سطح پرملک وقوم کی سلامتی، سر بلندی، خوش حالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ کشمیر، فلسطین کے زیر عتاب مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔