عید کا تیسرا روز، مری اور گلیات میں سیاحوں کا رش، موسم سے لطف اندوز ہو رہے

25

مری،یکم جولائی(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری اور گلیات عید میں تعطیلات کے دوران  سیاحوں کا رش ہے۔ملک بھر سے گرمی کے ستائے سیاحوں نے فیملیوں کے ہمراہ ادھر کا رخ کر لیا ہے اور یہاں کے دلفریب موسم، قدرتی حسین نظاروں، سیاحتی مقامات، صحت افزاء ہواؤں سے مستفید ہو رہے ہیں۔انتظامیہ نے مری اور گلیات میں سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کئے رکھے ہیں۔