نوشہرہ ورکاں، 01 جولائی(اے پی پی): وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے حکم پر عید الاضحی کے موقع پر تین روز گلیوں اور شاہراوں پر معمول کی صفائی، چونا لگانے اور قربانی کی آلائشیں اٹھانے کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ متحرک رہا۔صفائی کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے وفاق اور صوبائی سطح پر اسپیشل فنڈز فراہم کیے گئے تھے جن سے ڈیلی ویجز پر افراد اور ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا شامل تھا۔
میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں میں انٹیلیجنس بیورو کے تحصیل آفیسر انسپکٹر ابرار عظمت چہل انکی ٹیم جبکہ اسیشل برانچ کا عملہ بھی صفائی کے نظام کی نگرانی کرتا رہا جبکہ صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر،چیف آفیسر سدرا ڈار، سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی گاھے بگاھے شہر میں مختلف حلقوں کا دورہ کرتے رہے اور سینٹری عملہ سینٹری انسپکٹر محمد لقمان کی نگرانی میں اپنے فرض کی بجا آوری میں مصروف دکھائی دیا۔
اس خصوصی صفائی آپریشن کو عید کے تیسرے روز شام گئے تک جاری رکھنے کی ہدایات دیں گئیں ہیں۔ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے میں مقامی حلقوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی ھے اور کہا ہے کہ ماضی کی طرح عید الاضحی کے تین دنوں تک صفائی کا نظام بہتر اور ماحول تلخ موسم کے باوجود تعفن سے پاک اور شفاف رہا۔











