نوشہروفیروز،یکم جولائی (اے پی پی):عید کے تیسرے روز نیو جتوئی میں سابق جج علی گل خاصخیلی کی رہائش گاہ پر ویٹ لفٹنگ کے کرتب دکھانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امداد علی ملاح نے اپنی پشت پر گندم کی 3 بوریاں اور 63 کلو وزن کا ایک لڑکا اپنی پشت پر اٹھاکر ریکارڈ قائم کیا۔
سندھ کے مختلف شہروں سے آنے والے معزز مہمانوں نے محنت کش کو بڑے انعامات سے نوازا اورایوارڈ بھی دیا۔شائقین اور شہریوں نے خوشی میں ڈھول پر رقص کرکے جیتنے والے امداد علی ملاح کو کاندھوں پر بلند کردیا۔











