مری،02جولائی(اے پی پی):مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، ویک اینڈ پر رش کے پیش نظر مری میں ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک کی روانی اور سیاحوں کی سہولت کےلئے320سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی اوتیمور خان، ایس ٹی اومنیر احمد ہاشمی سمیت تمام افسران خود مری میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے سی ٹی اوتیمور خان نے کہا کہ مری میں ابتک مجموعی طور پر سیاحوں کی7100گاڑیاں موجود ہیں،ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر گنجائش سے زائد گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دور دراز سے آنیوالے سیاح رش کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مری کا سفر کریں،حادثات کی روک تھام کے پیش نظرلائسنس ہولڈر ڈرائیور اور ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
سی ٹی اوتیمور خان نے کہا کہ مری کی صورتحال کے متعلق FM.88.6اور سوشل میڈیا پیجز پر آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔











