گلیات،02جولائی(اے پی پی):عید کے تینوں دنوں میں لاکھوں سیاحوں نے گلیات کا سفر کیا۔منجلوں، بچوں اور فیملیز خوب لطف اندوز ہوئے۔
عید کے تین دن کے دوراں 53 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں، 29000 گاڑیاں مری سائیڈ سے داخل ہوئیں جبکہ 24000 ایبٹ آباد سے داخل ہوئیں۔
عید کے دنوں میں گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سیاحوں کی مدد و راہنمائی کیلئے ٹوریسٹ فیسلٹیٹیشن سنٹر فحال رہا اور سٹاف عید کے دوران بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور رہا۔عید کے دوراں دو ٹن سے زائد جانوروں کی آلائشیں اکٹھی کرکے تلف کی گئیں، قربان گاہوں کو ڈسانفیکٹ کرکے پانی سے صاف کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،عید کے دوران ڈی جی گلیات نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔











