گوجرانوالہ ،5جولائی (اے پی پی):گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں ساری رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،ابتک 80 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے مطابق واسا کی تمام مشینری اور سٹاف کو متحرک کردیا گیا ہے، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے سکر مشینیں، ڈی واٹرنگ پمپس لگا دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور عملہ ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم اور فیلڈ میں موجود عملہ بھی الرٹ رہے، اور بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں جمع شدہ پانی کے بروقت نقائص سےبچا جا سکے۔











