ڈیرہ غازی خان، 05جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت ڈیرہ غازیخان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ورکنگ،بائیو میٹرک حاضری،ٹریکنگ سسٹم و دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کام کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،ہم نے ایام عید کے دوران کئے گئے بہترین کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے لاتے ہوئے مل جل کر محنت کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کے موجودہ وسائل کو احسن طریقہ سے استعمال میں لایا جائے گا اور صفائی معاملات کی چیکنگ کیلئے سیکٹرز میں مختلف محکموں کے افسران کو انچارج مقرر کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کی روزانہ بنیاد پر رپورٹ دی جائے اور شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تاجر نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد اسد چانڈیہ،عباس ستار،معین احمد،خوش حال خان،فیصل اقبال،محمد عادل،شہروز حسن اور توفیق عادل ودیگر نے شرکت کی۔











