نوشہرہ ورکاں،اسلام کا پیغام امن ہے ، باہمی اختلافات و نفرتوں کو بھلا کر پیار و محبت سے رہنے کی ضرورت ہے،ڈی سی گوجرانوالہ

47

نوشہرہ ورکاں، 05جولائی (اے پی پی): اسلام کا پیغام امن کا پیغام ہے تمام مسالک اپنے اپنے پلیٹ فارم پر تبلیغ دین کے لیے کام کر رہے ہیں اور محرم الحرام کے دوران ہمیں اپنے اختلافات اور نفرتوں کو بھلا کر امن اور پیار سے رہنے کی ضرورت ہے بلکہ ایسے مواقعوں پر ان شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنی چاہیے جو معاشرے میں فساد کی بنیاداور امن پسند شہریوں کے لیے مصیبت اور مشکلات کا سبب بنتے آ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موھل،سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے نوشہرہ ورکاں نجی مارکی میں سرکل سطح پر بلائی گئی امن کمیٹی کے ممبران علمائے کرام،تاجران اور دیگر شرکاءسے خطاب کے دوران کیا ۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موھل نے بعض مسائل کی نشاندھی پر کہا کہ اس مالی سال میں ترقیاتی سکیمیں بن رہی ہیں اور نوشہرہ ورکاں میں ریکارڈ کام ہونگے جن میں شاہراوں کی تعمیر مرمت بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ایس ایس پی انویسثی گیشن گوجرانوالہ عبد اللہ، ایس پی صدر گوجرانوالہ قیصر مشتاق،اے ڈی سی جی گوجرانوالہ محمد شبیر بٹ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حید،۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سدرا ڈار، سپریڈنٹ میونسپل کمیٹی رضوان علی،ڈی ڈی او محکمہ زراعت محمد یوسف،اے ڈی ایل جی نوشہرہ ورکاں عنصر جمیل، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس،ڈی ایس پی سرکل چوھدری عبدالحمید ورک،ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں عمران نسیم بٹ،ایس ایچ او تتلے عالی،ایس ایچ او کوٹ لدھا،اور شرکاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔