قصور،05 جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمودنے کہاکہ جون کے مہینے میں 3263ایمرجنسی متاثرین کوریسکیوکیاگیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو1122 کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قصور پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصورنے جون کے مہینے میں 3456 ریسکیوآپریشنز انجام دیے ان آپریشنز میں 3263ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 809افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی 2382افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اس کے علاوہ 72افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1081میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 1909لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 106واقعات عمارتیں گرنے کے 01واقعات پانی میں ڈوبنے کے 10واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 115رہی جون کے مہینے میں قصور میں آگ لگنے کے 49واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا شدید گرمی میں بھی شہریوں کو گہرے پانیوں میں نہانے سے گریز کرنا چاہیے گہرے پانی میں نہانا جان لیواثابت ہو سکتا ہے صرف ضلع قصور میں ہر سال اوسط 30افراد پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو جاتے ہیں۔











