نارووال ؛ ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس

31

نارووال،07 جولائی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا ۔

 ڈپٹی کمشنرنارووال نے اجلاس میں افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے ترجیحی بنیادوں پرعملی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہیں لہٰذاتمام افسران ڈینگی سرویلینس پرپوری توجہ دیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا، ڈی ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرخالدمحمودبھٹی،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ سمیت زراعت،لائیوسٹاک، ماحولیات،انڈسٹریز،سول ڈیفنس، ریسکیو1122،لیبر ودیگرافسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 سی ای او ہیلتھ نارووال نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوڈینگی کے خاتمہ کےلئے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ کے دوران بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران ڈینگی سرولینس کے حوالے سے محکمہ صحت کی 414 انڈورٹیموں کی طرف سے 87ہزار654 جبکہ 74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے20ہزار18وزٹ کیے گئے جبکہ 1473ہاٹ سپاٹ بھی سوفیصد چیک کئے گئے۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے مختلف مقامات پر192نوٹسزبھی جاری کئے گئے۔