سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ریلی نکالی گئی

20

نوشہرہ ورکاں 07جولائی ( اے پی پی): سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اہلسنت کے زیراہتمام عظمت قرآن ریلی جامع مسجد موتی سے نکالی گئی جو دفتر پریس کلب رجسڑڈ  نوشہرہ ورکاں کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔

شہر میں دوسری ریلی مسجد ابن تیمیہ بدورتہ روڈ سے مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی جانب سے نکالی گئی،تیسری ریلی جامعہ مسجد مدنی سے قاری عبد الرحمان اور دگر علمائے اکرام کی  قیادت میں نکالی گئی جو چوک حیدریہ میں ختم ھوئی،اور سنی علماء کونسل نوشہرہ ورکاں کے صدر  قاری عمران صدیقی کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اھتمام کیا گیا جو تھانہ چوک میں ختم ھوئی۔

قرآن مقدس کی بے حرمتی کے واقعہ پر ریلیوں کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر سویڈن کے خلاف نعرے درج تھے  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررنین نے کہا کہ دنیا میں بڑھتا ہوا اسلام فوبیا پوری دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ فوری طور پر اس واقع کا نوٹس لے کر اس میں ملوث ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ عالمی امن برقرار رہے اور حکومت پاکستان بھی اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے۔ اس واقعہ سے دنیا بھر میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور مسلمانوں کوسویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چائیے ، نوشہرہ ورکاں پولیس  کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔