خوشاب، سویڈن مین قران مجید کی بے حرمتی  کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے

39

جوہرآباد، 07 جولائی ( اے پی پی): ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی سویڈن مین قران مجیدفرقان حمید کی بے حرمتی  کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ نورپور تھل ۔ مٹھہ ٹوانہ قائدآباد۔نوشہرہ سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں مذھبی سیاسی جماعتون تاجر تنظیمون کی جانب سے دربار بادشاہ صاحبان کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  کٹھہ چوک سے چھتری چوک خوشاب تک احتجاجی ریلی نکالی ۔جبکہ مختلف سیاسی جماعتون  پاکستان مسلم لیگ( ن) ججے یو ائی( ف ) مرکزی تنظیم  اھل حدیث اور انجمن تاجران کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوھرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع سویڈن کے خلاف شدید جذبات کا اظہار کیا گیا اور عالم اسلام اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا گیا کہ عالم اسلام قرآنِ کریم کی حفاظت کے لئے اپنی جان مال سب قربان کر سکتے ہیں اور قرآن مجید کی ایک ایک  مقدس آیات کے لئے اپنی جان کے نذرانے پیش کر سکتے ہیں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام تاجر رھنماؤن نے خطاب کیا۔