میرپورخاص،9جولائی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام مذہبی ہم آہنگی،امن واستحکام، بھائی چارگی،قربانی وایثار کا درس دیتا ہے کیونکہ شہداء کربلا نے دین کی خاطر اپنی جانیں قربان کرکے انسانیت اوردین کو بچایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرکانفرنس ہال میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ضلع امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ محرالحرام کے سلسلے میں عزادراری، جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل صفائی ستھرائی، بجلی کی لوڈشیڈنگ،پینے کا پانی کی فراہمی اوردیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کہ جلوسوں کے نئے روٹ پرمٹ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اورمنتظمین کو ہدایت کی کہ جلوسوں اورمجالس کو مقررہ وقت پر اختتام کریں۔انہوں نے منتظمین سے کہا کہ حفاظتی انتظامات کیلئے جلوسوں اورمجالس پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ اپنے رضا کار بھی معمور کئے جائیں۔
اس موقع پر امام بارگاہوں کے منتظمین نے درپیش مسائل پیش کئے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن عبدالروف غوری، اسسٹنٹ کمشنر سلیم شیخ، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈفینس فہیم میمن،امن کمیٹی کے ممبران مفتی شریف سعیدی،ثاقب کاظمی، واحد پہلوانی، شاکر حسین شاکر، سید عمیر شاہ، ضیاء حیدر نقوی، مفتی عبیداللہ انور،امام بارگاہوں کے منتظمین اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔











