مری،09جولائی(اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے مری کا دورہ کیا اور سیف سٹی پروجیکٹ کے منصوبے کا جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز نے کمشنر راولپنڈی کو مری میں سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ مری میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جہاں سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے صورتحال کو مذید بہتر بنایا جائے گا۔
کمشنر راولپنڈی نے کلڈنہ، جھیکا گلی، جی پی او چوک اورمال روڈ کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مختلف جگہوں کا تعین کر کے سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے ذریعے سیف سٹی پروجیکٹ کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے ایک شاندار منصوبہ ہے، جس سے سیکیورٹی کی صورتحال بہترہوگی ۔











