اوکاڑہ؛ کمیونٹی لائزن ہال میں تفتیشی افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

18

اوکاڑہ،10جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن( ر) منصور امان کی ہدایت پر کمیونٹی لائزن ہال میں تفتیشی افسران کی استعداد کار کوبڑھانے کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا۔ورکشاپ میں ماہر قانون دان رانا رضا محی الدین اورڈی ایس پی لیگل کلیم اللہ نے خصوصی لیکچر دیا۔