اوکاڑہ؛آبادی کے عالمی دن پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

51

اوکاڑہ،11جولائی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس اوکاڑہ  کے ایر اہتمام  آبادی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور  آگاہی واک کا اہتمام لائبریری  میں کیا گیا۔واک کی  قیادت ضلعی خطیب قاری سعید عثمانی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسرمسزنائلہ محبوب نےکی،واک میں ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر محمدبخش، ڈپٹی ڈی پی ڈبلیواو کمیونیکیشن اینڈ ٹریننگ مسزریحانہ یاسمین،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گرین سٹار مارکیٹنگ راشد منہاس  محکمہ کے ملازمین،این جی اوز کے نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد ازاں محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے ریسکیو ، 1122،یلوے اسٹیشن،بس سٹینڈ اور پبلک پوائنٹس پر محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات پر مبنی فلیکسز آویزاں کئے گئے اور معلوماتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔