گوجرانوالہ؛ واپڈا ورکشاپ سے حساس ادارے کے تین جعلی ملازم گرفتار

16

گوجرانوالہ،11جولائی (اے پی پی):واپڈا ورکشاپ سے حساس ادارے کے تین جعلی ملازم کو گرفتار کر  لیا ہے  ، شک گزرنے پر واپڈا ملازمین نے تینوں افراد کو بیٹھا لیا ،جعلی کیپٹن دو دیگر ساتھیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 تینوں افراد خود کو حساس ادارے کا ملازم  بتا  رہے تھے، پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے سات لاکھ روپے نقدی ،زیور ،اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔

تینوں ملزمان نے حساس ادارے کے جعلی کارڈ بھی بنوا رکھے تھے ،حراست میں لیے گئے تینوں افراد میں سے دو کی شناخت ، کیپٹن عادل اور حاشر سے ہوئی، پولیس نے جعلی کیپٹن اور دیگر دو ملزمان کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔