اوکاڑہ؛ڈی ای او ، ڈپٹی کمشنر کا دریائے ستلج کنارے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، انتظامات پر بریفنگ لی

48

اوکاڑہ،12جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے ہمراہ دریائے ستلج کنارے قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ندیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ڈپٹی کمشنر کو موجودہ سیلابی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد ندیم نے  بتایا کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کےلیے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرکے لوگوں کے انخلاء کےلیے  کشتیاں اور ریسکیو ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں اٹاری، باقر کے مہار، ہیڈ سلیمانکی اور دراز کے کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا،

اسکے علاوہ دریائے راوی میں مپالکے، جندراکہ اور ٹھٹھہ بھٹیاں بنگلہ گوگیرہ کے مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ  قائم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔