اسلام آباد، 12جولائی (اے پی پی ): وزیر مملکت اور گندھارا سیاحت کے متعلق وزیر اعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے بدھ کو یہاں “کلچرل ڈپلومیسی: پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھسٹ ہیریٹیج کی بحالی”کے موضوع پر تین روزہ گندھارا سمپوزیم کے چوتھے اور آخری سیشن کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر سے اسکالرز اور بدھ پیشواؤں کا پاکستان آنا محفوظ اور مثبت پاکستان کے خواب کی تعبیر ہے۔











