اٹک؛ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

15

اٹک،14جولائی (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدنان انجم راجہ نےکہاہےکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں  نے   ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹراسداسماعیل،ایم ایس گورنمنٹ اسفندیاربخاری ہسپتال ڈاکٹرجوادالہی اور محکمہ صحت کے افسران نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی۔

بر یفنگ  میں   بتا یا گیا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے  کیلئے  اقدامات کیے جارہےہیں،اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کردار ادا کر رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ  عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔

 اس موقع پر اےڈی سی جی  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔