بدین،14 جولائی ( اے پی پی): قران پاک کی عظمت اور تقدس کو اجاگر کرنے اور قران پاک سے اظہار عقیدت کے لئے دعوت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر کی طرح بدین میں بھی جمعہ کے روز یوم تلاوت قران پاک کا اہتمام کیا گیا .فیضان مدینہ بدین میں صبح سے شروع ہونے والا تلاوت قران کا سلسلہ نماز جمعہ کے بعد بھی جاری رہا . علماء اکرام دعوت اسلامی کے زمہ دران مدرسہ کے شاگرودوں کے علاوہ شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی . یوم تلاوت قرآن پاک کے موقع پر دعوت اسلامی کے ڈویزنل انچارج نبی بخش عطاری اور دیگر زمہ دران علی نواز عطاری شہباز عطاری اور عبد الجبار عطاری اور دیگر زمہ دران کا کہنا تھا کہ تلاوت قرآن پاک کا سلسلہ تو روز ہر مسلمان گھر مساجد مدرسوں دیگر پاک اور مقدس مقامات پر جاری رہتا ہے آج یوم تلاوت قرآن پاک منانے کا مقصد دنیا کو دکھایا جائے کہ مسلمان قرآن پاک سے کتنی محبت کرتے ہیں ہمارے دلوں میں اللہ کی کتاب قرآن پاک کی کتنی عقیدت اور احترام ہے .اس موقع پر انہوں نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوم تلاوت قرآن پاک کے موقع پر عزم کیا کہ حرمت رسول ﷺ اور توہین قران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا . دعوت اسلامی کے زمہ دران نے کہا کہ سوئیڈن میں عید کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے جس پر تمام مسلمانوں کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں سوئیڈن حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھائے ہم پاکستان کے حکمرانوں سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کریں اور سوئیڈن حکومت کے ساتھ اس کی سنگینی پر بات کریں امن کے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے گستاخانہ کاروائیاں کرکے دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں اور اگر عالمی برادری نے آنکھیں نہ کھولی تو قرآن پاک کی بے حرمتی جیسی گستاخانہ کاروائیاں دنیا کا امن تباہ کرسکتی ہیں اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اسلامی تعلیمات نہ صرف تمام مذاہب کے احترام کا سبق دیتی ہیں بلکہ تمام مذاہب کے حقوق کا تحفظ کو بھی اہمیت دیتی ہیں سوئیڈن میں جو کچھ بھی ہوا یہ افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے جو کسی کو بھی تذبذب نہ ہونا چاہیے اسلام دشمنی کے واقعات شرمناک اور عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے











