سیالکوٹ؛ دریائے چناب میں نہاتے ہوئے  نوجوان ڈوب گیا

44

سیالکوٹ،14جولائی(اے پی پی):  تحصیل ڈسکہ گائوں جامکے چیمہ   کے قریب نہر اپر چناب  میں نہاتے ہوئے نوجوان طلحہ  گہرے پانی  میں جانے کے باعث  ڈوب گیا۔ 16سالہ  طلحہ جامکے چیمہ کا  رہائشی  تھا ۔ آخری اطلاعات تک ریسکیو 1122  کے  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی   ڈوبنے والے نوجوان  کی نعش  کی تلاش کے لیے ریسکیو سرچ آپریشن جاری ہے۔